شور کوٹ (مہرریاض حسین سے)،ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر اخلاق نول کے حکم پر انچارج چوکی رستم سرگانہ چمن عباس اے ایس ائی معہ ملازمین محرر چوکی محمد محسن محمد وسیم محمد اعظم نے ملزم نصیب حیات ولد محمد حیات قوم انصاری سکنہ جھنگ کی چیکنگ کی تو اس سے 59بوتل شراب برامد ہوئی-
ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اخلاق نول کا کہنا تھا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولیں ترجیح ہے ایسے ناسوروں کے خلاف میرے جوان ہمہ وقت گشت کرتے ہیں نوجوانوں کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف ایسی کاروائیوں کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور ڈٹ کا مقابلہ کریں گے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +