جھنگ سٹی میں پہلی بار IELTS کی تیاری کے لئے ریگولر کلاسز کا آغاز
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پروفیشنلز اور بیرون ملک جانے کے خواہش مند طلباء و طالبات/ خواتین و حضرات کیلئے جھنگ سٹی میں پہلی مرتبہ سٹینڈرڈ کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں انگلش لینگویج کورس IELTS کی تیاری کروائی جا رہی ہے۔ 45 روزہ کورس مکمل کرنے کے بعد انگلش ریڈنگ ، رائٹنگ ، سننے اور انگلش میں بات چیت پر عبور حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جی ایم گرلز کالج میلاد چوک جھنگ سٹی میں جھنگ سٹی کی تار یخ میں پہلی بار IELTS کی تیاری کے لئے ریگولر کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حبیب الرحمن (مینجنگ ڈائریکٹر جی ایم کالج جھنگ) نے کہا کہ جھنگ سٹی کے طلباء و طالبات کو انگلش لینگویج کورسز کیلئے جھنگ صدر یا دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا –
جو انکے لیے پریشانی کا باعث تھا اسی لیے طلباء و طالبات کیلئے جھنگ سٹی میں ہی انگلش لینگویج کورسز ILETS کی تیاری کروائی جا رہی ہے ۔ طلباء و طالبات یا افراد انگلش لینگوئج کورس کے ذریعے 45 دن میں فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں –
جبکہ جو افراد دوسرے ممالک میں جانا چاہتے ہوں انکے لیے یہ کورس اشد ضروری ہے ۔ انگلش زبان سمجھنے اور روانی سے بولنے والے افراد کو نہ صرف جاب کے زیادہ مواقع ملتے ہیں بلکہ تنخواہوں میں بھی فرق دیکھا گیا ہے ۔ انٹری ٹیسٹ ہوں یا انٹرویوز اب انگلش میں ہی لیے جاتے ہیں ۔
انگلش زبان سیکھنے سے انسان کی شخصیت میں نکھار اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ حبیب الرحمن (مینجنگ ڈائریکٹر جی ایم کالج جھنگ) نے مزید کہ اس وقت دنیا کے کئی ممالک کی سرکاری زبان انگلش ہے جبکہ انگلش کو بین الاقوامی زبان کی حیثیت بھی حاصل ہے ۔
انگش نہ صرف پاکستان کی دفتری زبان ہے بلکہ کئی اںٹری ٹیسٹ بھی اسی زبان میں لیے جاتے ہیں اسی لیے انگلش زبان سیکھنا دور حاضر کی اشد ضرورت ہے ۔ مناسب فیس اور مکمل سہولیات کے ساتھ جی ایم کالج جھنگ سٹی میں ہی IELTS کی تیاری کے شاندار مواقع فراہم کر رہا ہے جس سے طلباء و طالبات مستفید ہو سکتے ہیں –
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +۔