جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی )جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کا معاملہ , رائے تیمور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے – پولیس نے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تین افراد گرفتار، ملزمان کی شناخت ہو گئی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی )جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ , رائے تیمور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے – پولیس نے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا – پولیس ذرائع کے مطابق رائے تیمور حیات بھٹی اپنے گھر سے موضع کچیاں کی طرف جا رہے تھے اور جب وہ موڑ منڈی کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چارنقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کردی –

قاتلانہ حملے میں رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے جبکہ گولیاں ان کی گاڑیوں میں لگیں- جواب میں رائے تیمور حیات بھٹی کے محافظوں نے فائرنگ کی لیکن حملہ آور فرار ہوگئے – حملے کے بعد نقاب پوش حملہ آوروں نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے –

پولیس تھانہ قادر پور نے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے – یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چند مسلح افراد نے سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی اور اس وقوعہ کا مقدمہ رائے تیمور حیات بھٹی گروپ کے خلاف درج ہوا تھا –

جس کے بعد دونوں گروپوں میں سیاسی مخالفت دشمنی میں بدل چکی ہے –

سابق صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی کو ویڈیو میں ماں بہن بیٹی کی گالیاں دینے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے تین۔افراد گرفتار چوتھے کا نام بھی ٹریس کر لیا اور تلاش جاری جھنگ پولیس نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ چھاپوں پر چھاپے مار کر روڈو سلطان کے مسلم شیخ اور دو بلوچ گرفتار کر لیے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ویًیو ڈالی جس میں سابق وزیر تیمور بھٹی کو گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دی جس پر تیمور بھٹی نے ارادہ قتل کی ایف آئی آر درج کروائی کہ فائرنگ ہوئی جبکہ قادر پولیس کے مطابق اس وقت فائرنگ کا ایسا کوئی واقعہ نہ ہوا اور پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ہمیں ایسے کسی واقعہ کی اطلاع نہ ہے کہ۔کہی فائرنگ ہوئی ہو لیکن۔رات پھر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس میں سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کو مشورہ جبکہ چار نامعلوم۔افراد کو نامزد کیا –

زرائع کے مطابق حساس ادارے کے ایک اعلی افسر کی کال کے بعد کہ نامعلوم۔بندے ہر صورت ٹریس کرو جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی مقدمہ میں چاروں نامعلوم کو ٹریس کر لیا اور راتوں رات نہ صرف. ٹریس بلکہ گرفتار بھی کر لیا پوری رات جھنگ منڈی شاہ جیونہ روڈو سلطان کوٹ بہادر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا اور 23 ہزار کے عوض وہڈیو بنانے والا کوٹ بہادر کا نازی مسلم شیخ اور رشید چوک جھنگ سے اظہر بلوچ جبکہ منڈی شاہ جیونہ سے شاھو بلوچ کے گرفتار کر لیا –

جبکہ چوتھے کی شناخت ذرائع بتا رہے ہیں۔کہ ابرار بلوچ کے نام۔سے ہوئی جس گرفتاری کی کوشش کی جاریی ہے جبکہ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ موٹر سائیکل 125 لارِی۔اڈہ جھنگ کے منیجر نیازی کے بیٹے کا استعمال ہوا
مزید تفتیش جاری ہے
انویسٹی گیشن رپورٹ ( مہر نوید سدھانہ )

Leave a Comment