شورکوٹ(مہرریاض حسین سے ) ڈی پی او ملک طارق محبوب شورکوٹ سٹی کا دورہ ۔ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی اور حوالات میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل حیات سرگانہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او نے تھانہ محرر سے ریکارڈ کے متعلق پوچھ گچھ کی اور ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں سے علاقہ میں کرائم کے بارے استفسار کیا۔ ڈی پی او کا ایس ایچ او کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں اورلوگوں کو انصاف فراہم کریں،
تھانوں میں آکر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔ مزید انکا یہ کہنا تھا کہ ہات سپاٹ ایریاز میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی شکنجے کو مزید کسا جائے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +