جھنگ (ملک بلال ) خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ یاسر مشتاق کی سربراہی میں اگاہی واک اور سیمینار منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ کیمپس کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ کونسل جناح حال میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی سربراہی میں سیمینار منعقد کیا گیا۔
جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی صاحب نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر کاشف یار پروفیسر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ بھی زینت سٹیج رہے۔
مزید براں فوڈ اتھارٹی سٹاف، سیول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی سٹوڈنٹس ایمبسڈرز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ کے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعزازی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے –
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خالص و محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے دن رات کاوشوں کو سراہا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت پانی اور ملاوٹ شدہ خوراک کی روک تھام کے حوالے سے کی گئی کاروائیوں پر رپورٹ پیش کی اور خوراک کے عالمی دن کے موقع پر صاف پانی اور خالص و محفوظ خوراک کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500+