شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) غریب اور مظلوم عوام کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کھی کچہری کا مقصد عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز تک پہچانا ہے، ان خیالات کا ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کے دوران کیا، اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کٸے ،تحصیل بھر کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ: ڈی پی او جھنگ کا دورہ شورکوٹ کھلی کچہری کا انعقاد

(
تفصیلات کے مطانق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جھنگ ملک طارق محبوب نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کٸے اس موقع پر تحصیل شورکوٹ کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوز تفتیشی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی شورکوٹ کی صحافتی تنظیموں نے ڈی پی او جھنگ کی توجہ شورکوٹ کے اہم مسائل کی طرف مبذول کرائی –

ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کھلی کچہری میں سٹی پریس کلب شورکوٹ شورکوٹ پریس کلب تحصیل پریس کلب نیشنل پریس کلب کے عہدہ داران ممبران بار ایسوسی ایشن شورکوٹ انجمن تاجران شورکوٹ کے عہدہ داران نے شرکت کی –

ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ غریب اور مظلوم عوام کے لیے میرے دروازے ہم وقت کھلے ہیں –

کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے واٹس ایپ نمبر پر اپنی شکایت بھیجی جا سکتی ہے جس پر فوری ایکشن ہوگا اور جائز مسائل کو فوری طور پر حل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے جو تنخواہ ملتی ہے وہ عوام کے ٹیکسوں سے دی جاتی ہے سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے-

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں کوتاہی برتنے والے کرپٹ اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایف ائی ار درج کروانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اگر اس بنیادی حق میں کوئی رکاوٹ بنے تو مجھ سے براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے آپ کا ڈی پی او آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment