جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) دریائے جہلم پر دھبی بلوچاں کے مقام پر خطیر رقم سے بننے والی کشتی تیار، ایک ہزار من کی سکت برداشت کرنے والی کشتی اتوار کے روز سے اپنی سروس شروع کر دے گئی، مقامی کاشتکاروں سمیت اہل علاقہ خوش کیوں، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر معروف صحافی یاسین خان بلوچ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

جھنگ ،خوشخبری عوام کے لئے
دھبی بلوچاں دریائے جہلم پتن دھبی بلوچاں پر کشتی مکمل تیار اتوار کو ایک بجے کشتی دریائے جہلم میں اتاری جائے گی،اس کشتی پر ہزار من وزن لوڈ ہو سکتا ہے چنڈ بھروانہ مسن پیر کوٹ اور باقی جتنے علاقے ہیں جو لوگ کماد کاشت کرتے ہیں اور گنے کی لوڈ ٹرالیاں سیراج مل حق بہو مل پر لے جاتے ہیں-

ان کے لئے شاٹ کٹ رستہ لوڈ ٹرالی اس کشتی کے ذریعے ادھر سے جاسکتی ہیں خاص طور زمینداروں کےلئے بہت بڑی سہولت ہے ادھر سے سیراج مل پر تقریباً ایک گھنٹے کا سفر ہے ڈیزل کی بھی بچت ٹرالی ٹریکٹر کے لئے بھی سہولیات سفر بہت کم پہلے جھنگ والی سائیڈ سے جاتے تھے جھنگ بن پر کھڈے پر ٹرالیاں الٹ جاتی تھی پھر ہیڈ تریموں پر رکاوٹ بنتی تھی-

چار چار دن ذلیل ہوتے تھے لیکن اب اس کشتی کے ذریعے آپ آسانی سے سفر عبور کر سکتے ہیں دو ٹرالیاں آسان سے اس کشتی سے گزر سکتی ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment