شورکوٹ(شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی غیر معمولی کارکردگی ، قتل کے چار مقدمات میں ملوث مختلف ملزمان گرفتار،ڈی پی او ملک طارق محبوب کی طرف سے پولیس افسران کی ستائش، شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان، رپورٹ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز ،

شورکوٹ(ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے) تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی غیر معمولی کارکردگی ، قتل کے چار مقدمات میں ملوث مختلف ملزمان گرفتار،ڈی پی او ملک طارق محبوب کی طرف سے پولیس افسران کی ستائش، شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان ،

تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ پولیس نے چار قتل کے مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے،پولیس تھانہ شورکوٹ سٹی نے رابری کے مقدمے میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ریکوری کر کے مال مسروقہ متاثرہ شہریوں کے حوالے کیا۔ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی ، سی سی وی فوٹیج ، سی ڈی آر میں لوکیشن و دیگر ہیومن ریسورسز کو بروئے لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے ڈی ایس پی شورکوٹ محمد حیات سرگانہ ، ایس ایچ او شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ، صدام حسین اے ایس آئی اور منظر عباس اے ایس آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جھنگ پولیس متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس افسران کی سخت محنت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں حوصلہ افزائی کی متقاضی ہیں ،جنکی مزید حوصلہ افزائی کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو سفارش بھی کی گئی ھے ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment