جھنگ( ڈاکٹر ظفر اقبال )پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت وزنی کنڈوں کی آن لائن ر جسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کنڈاسیل ہونے پر سرکاری سیل توڑنے پر رائس ملز مالک اور کنڈہ آپریٹر پر اندراج مقدمہ،بااثر صنعتکار کی قانون شکنی اور نوٹوں کی چمک کے عوض مقامی پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

جھنگ( )پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت وزنی کنڈوں کی آن لائن ر جسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کنڈاسیل ہونے پر سرکاری سیل توڑنے پر فیصل عبداللہ رائس ملز مالک اور کنڈہ آپریٹر پر اندراج مقدمہ،بااثر صنعتکار کی قانون شکنی اور نوٹوں کی چمک کے عوض مقامی پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔

ذرائع تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایکسل لوڈ مینیجمنٹ سسٹم کے تحت تمام وزنی اسٹیشنز کی آن لائن رجسٹریشن کروانے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز جھنگ نے انسپکٹر (پیمائش و اوزان ) کمپیوٹرائزڈکنڈ ا فیصل عبد اللہ رائس مل کو چیک کیا ۔ سرکاری ہدایات کی عدم تعمیل پر کمپیوٹرائزڈ کنڈاکو سیل کیا گیا –

دوبارہ چیکنگ پر سرکاری سیل ٹوٹی ہوئی پائی گئی باز پرس پر محمد رمضان کنڈا آپریٹرنے بااثر مالک کی ایما پرافسران کو دھمکایا، ڈی او انڈسٹریٹر کی درخواست پر شیخ تنویر اور محمد رمضان کے خلاف زیر دفعہ353، 506، 506ii اور 186 مقدمہ درج کیا گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرکے بھاری رقم کے عوض چھوڑ دیا واضح رہے کہ مذکورہ کنڈا مالک ایک بااثر صنعت کار ہے۔

شہریوں نے بااثر افراد کی طرف سے قانون شکنی کے مرتکب بااثر ملزمان کی گرفتاری اور نوٹوں کی چمک سے متاثر ہوکر نامزد ملزم چھوڑنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔###########

Leave a Comment