جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی)جھنگ کے نواحی علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے نومولود بچے کو اغواء کرکے فرار ہونے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ماں کی گود اجڑنے سے بچ گئی، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انور علی جاوید ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ :پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے نومولود بچے کے اغواء میں ملوث ملزمہ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 اکتوبر کو چوکی مُکھیانہ کے علاقہ موضع چک شیخانہ میں بچے کے اغواء کا واقعہ پیش آیا ۔ ملزمہ کلثوم بی بی نومولود بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گئی اور واپس نہ آئی –

جوکہ بچے کو اغواء کر کے لے گئی۔ پولیس چوکی مکھیانہ نے ملزمہ کو نلکا اڈا سے گرفتار کر لیا جس سے نومولود مغوی بچہ بھی بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم چوکی مُکھیانہ کی نومولود بچے کی بازیابی اور اغواءکار کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی رحمان قادر خان نے شاباش دی ۔

ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اپنی پیشہ ورآنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو-
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment