جھنگ (مہر ریاض نول بیوروچیف سے )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے محکمہ بہبود آبادی جھنگ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمہ پروین نے کی ،ریلی میں فیلڈ آفیسران و آفس سٹاف سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی – رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ (مہر ریاض نول بیوروچیف سے )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے محکمہ بہبود آبادی جھنگ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمہ پروین نے کی ،ریلی میں فیلڈ آفیسران و آفس سٹاف سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی –

شرکاءریلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قومی پرچم اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے DDPWO سلمہ پروین نے کہا کہ آج سے76 سال قبل 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی حکومت نے اپنی فوجیں کشمیر کی سرزمین پر اُتاریں۔ اس دن سے لے کر آج تک ہرروز بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کی نئی داستانیں رقم کیں۔

ان سات دہائیوں میں کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا لیکن کشمیریوں نے ان کے ظلم کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ بھارتی افواج کے ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ ۔پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ریلی کے دوران بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ،کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام اور شہدا کےلئے بلندی درجات کیلئے بھی خصوصی دعا بھی کی گئی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment