وریام والا،مہر اخلاق نول انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے تھانہ میں نمبرداروں کی میٹنگ بلائی جن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام الناس کی جان ومال کی محافظ ہے پولیس کا کام اپکی خدمت کرنا ہے میرے جوان رات کو گشت کرتے ہیں ہماری سرکاری گاڑیوں پو تھانہ اور انچارج چوکی رستم سرگانہ چمن عباس اور جملہ تھانہ اور چوکی کےجوان دن رات گشت کرتے ہیں –
اور پرائیوٹ گاڑیوں پر ہم بھی گشت کرتے ہیں اور رات کو آبادیوں پر ٹھیکری پہرے داروں کو بھی ہم روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں ان سے ہم خیریت دریافت کرتے ہیں انکے فوٹو بناتے ہیں پولیس کے ساتھ عوامی تعاون انتہائی ضروری ہونا چاہیے –
.. جسکی وجہ سے کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوتا میں سمجھتا ہوں کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارے علاقے میں کرائم کنٹرول ہے اسی میں ہی ہم سب عزت اور برتری ہے ہمیں مل جل کر اتفاق سے ٹھیکری پہرے مزید بہتر بنانے ہونگے تاکہ ہمارے جانور اور گھر بار محفوظ رہیں-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +