جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ سے اغواء ہونے والی سات سالہ بچی کو بروقت اطلاع ملنے پر پولیس کا ایکشن، مغوی بچی کو ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد بازیاب کرا لیا گیا، ملزم گرفتار ،ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش، شہریوں کا زبردست خراج تحسین ،رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری

جھنگ(ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے)اغواء کی کال پر تھانہ صدر پولیس کا بروقت ایکشن۔سات سالہ کومل کو اغواء کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار، بچی بازیاب ۔ملزم فیض نے ملہوآنہ موڑ کے قریب کومل کو اغواء کیا پولیس نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے مدو روڈ سے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے اغواء کی کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے سات سالہ کومل کو اغواء کرنے والے ملزم کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کر لیا ۔

ملزم فیض نے ملہوآنہ موڑ کے قریب کومل کو اغواء کیا۔پولیس نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے مدو روڈ سے گرفتار کر لیا۔ بروقت کاروائی پر ڈی پی او ملک طارق محبوب نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس متحرک ہے ، شہری جرائم کے خلاف پولیس کے ہمقدم رہیں ۔

Leave a Comment