جھنگ( ارشد گجر )فلاح و بہبودسوسائٹی باغ مصطفی کے صدر ڈاکٹر عباس شاکر نے ریلوے حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ پھانک ریلوے کے عین وسط میں شدید قسم کے گڑے پڑھنے سے انے جانے والی ٹریفک خاص کر گدھا ریڑھی ,سائیکل اور موٹر سائیکل کے ٹائر کھڈوں کی وجہ سے لائن میں پھنس جاتے ہیں۔اور حادثہ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ڈاکٹر عباس شاکر نے کہاکہ اگر فاٹک رسک کی وجہ سے خود ساختہ کھڈے بنائے گئے ہیں تو برائے مہربانی ٹریفک کی اسانی کے لیے کچھ اسان طریقہ بنا دیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کہا بہت جلد ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسٹیشن ماسٹر سے وفد کی صورت میں ملاقات کریں گے