جھنگ: تھانہ مسن کے علاقہ چنڈ بھروانہ میں ویڈیو گیم پر جواءکھیلتے 10افراد گرفتار؛ مقدمہ درج
جھنگ (سید اسد حیات)ڈی پی او جھنگ کی زیر قیادت ایس ایچ او مسن مہر ریاض سپرا کی زیر نگرانی، فضل عباس شاہ si جاوید asi تھانہ مسن پولیس کا چنڈ بھروانہ شاہ شریف چوک پر لگی ویڈیو گیم پر ریڈ جہاں ویڈیو گیم پر جوا کھیلتے 10 افراد گرفتار ویڈیو گیم کو اپنے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جوا پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر لی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری تھانہ مسن پولیس نےچنڈ بھروانہ شاہ شریف چوک پر واقع دوکان میں لگی ویڈیو گیمز میں جوا کھیلتے جواریوں کے خلاف کارروائی کی10ملزمان کو گرفتار کرکے گیم LED ups بیٹری وغیرہ اور جوئے پہ لگی رقم برآمد کرلی-
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید مؤثر کارروائیاں عمل میں لائے گی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +