جھنگ(عرفان حیدر سیال / ڈویزنل بیوروچیف )ہر یونین کونسل میں اب ،ہر گاؤں چمکیں گے“ کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے وزن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خان خرم نیازی کی ہدایت پر ہر گاؤں چمکیں گے کے تحت یونین کونسل نمبر 22 باغ مصطفی ٹوبہ روڈ جھنگ واقعی خوبصورت گاؤں محسوس ہو رہا ہے-
ان خیالات کا اظہار اینکر پرسن نواب عرفان حیدر سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باغ گاؤں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خان نیازی جو سوچتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ کی خواہش ہے کہ باغ یونین کونسل کو ایک ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیا جائے۔
اس سلسلہ میں انہوں نے عملہ یونین کونسل کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی ہر گلی اور ہر بازار میں ہر مکان کے سامنے نمبر پلیٹ چسپان کی جائے ۔جس پر عمل کرتے ہوئے باغ مصطفی میں ہر گھر پر مکان نمبر پلیٹ درج ہو ۔
اور ہر انے جانے والے باسانی اپنے گھر پہنچ سکتے ہیں۔ عرفان حیدر سیال نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ روزانہ کی بنیاد پر تمام صورتحال کا خود جائزہ لیتے ہیں اور اور سرپرائز وزٹ کرتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے جھنگ کے سینیئر ترین صحافی اور سوشل ورکر ارشد گجر کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔جو کہ ان دنوں علیل ہیں.
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +