ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات سال 2024 میں نائب صدر کیلئے مہر امان اللہ سپرا ایڈووکیٹ فیورٹ
مہر امان اللہ سپرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ہمیشہ کالے کوٹ کا وقار بلند رکھا ۔ وکلاء بار ایسوسی ایشن جھنگ-
جھنگ (عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سالانہ انتخابات سال 2024 کیلئے گہما گہمی شروع ہو چکی ہے ۔ ایسے میں نائب صدر کیلئے مہر امان اللہ سپرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے اپنا الگ مقام رکھتے ہیں ۔
جھنگ بار میں خوش مزاج اور قابل وکلاء میں شمار کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکو نائب صدر کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ساتھی وکلا ایڈوکیٹ رضوان ترک،مہر نوید علی چڑیانہ سیال ایڈوکیٹ، چوہدری کامران سرور رانجھا ایڈوکیٹ ، مہر امجد ڈنگہ سیال ایڈوکیٹ ،مہر امجد رضا حسن نانگہ ایڈوکیٹ،لیاقت علی خان لاشاری ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ انکی اولین ترجیح ہے ۔
کالے کوٹ کی عزت و وقار میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء بھائیوں کا مجھ پر اعتماد ہی میری جیت ہے
۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +