جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں تقریب کا اہتمام،ادارہ ترقی خواتین کی طرف سے میڈم زرینہ شیخ، آصف منورممبر انسانی حقوق/ فوکل پرسن عوام دوست فاونڈیشن،نزاکت شاہ صدر موج دریا ویلفیئر آرگنائزیشن ،اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد وارث، عمران راہی، مس کرن انچارج ادارہ ترقی خواتین،استاتذہ پاک مکتب اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت

جھنگ:بچوں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ادارہ ترقی خواتین کی طرف سے میڈم زرینہ شیخ، آصف منورممبر انسانی حقوق/ فوکل پرسن عوام دوست فاونڈیشن،نزاکت شاہ صدر موج دریا ویلفیئر آرگنائزیشن ،اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد وارث، عمران راہی، مس کرن انچارج ادارہ ترقی خواتین،استاتذہ پاک مکتب اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلبہ و طالبات نے بھرپور شمولیت کی۔

اس موقع پر پچوں کے درمیان تقریری مقابلے،ملی نغمیں، ٹیبلو اور کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور فلسطین کے شھداء اور بچوں کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر آصف منور نے سوشل ویلفیئر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی محکمہ سوشل ویلفیئر کے ہمراہ ملکر ہمیشہ سماجی کاموں میں دن رات کوشاں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لئے ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہوگاتاکہ شرح خواندگی کو بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر عمران راہی نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بچوں کی حوصلہ افزائی اور حقوق کےلئے ہمیشہ اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

Leave a Comment