جھنگ..ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں. ماہ نومبر میں چوری و ڈکیتی کہ وارداتوں میں ملوث 07 گینگز کے 24 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 48 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا..رپورٹ ۔۔رانا فیصل اقبال

جھنگ..ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں. ماہ نومبر میں چوری و ڈکیتی کہ وارداتوں میں ملوث 07 گینگز کے 24 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 48 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے ڈی پی او ملک طارق محبوب کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ماہ نومبر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 07 گینگز کے 24 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 48 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔ ماہ نومبر میں 137 اشتہاری مجرمان اور 38 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ منشیات فروش ملزمان کے خلاف 50 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس 13 کلو گرام، ہیروئن 340 گرام ، شراب 752 لیٹر، لہن 400 لیٹر جبکہ 5 عدد چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 43 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے رائفل 02 عدد، 35 پسٹل، 06 بندوق، 01 کلاشنکوف ، 02 خنجر ، جبکہ 140 کارتوس برآمد کئے گئے . ماہ نومبر میں خدمت مراکز کی مختلف سہولیات سے 16 ہزار شہری مستفید ہوئے ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے ناکہ بندی اور سرویلنس کا عمل مزید موثر بنایا گیا ہے، ضلع بھر میں نمبردران کے تعاون سے ٹھیکری پہرہ پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو سکے۔

Leave a Comment