ریام والا شورکوٹ :حکیم محمد الیاس ناصر کو ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی، حکیم عبدالقدوس جہانگیر کو ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب ہونے پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا ،حکیم چوہدری شاہد پرویز جٹ، حکیم ملک محمد عرفان حکیم چوہدری احتشام جٹ، حکیم میاں عثمان طاہر جنجوعہ نے دلی مبارکباد دی، اس موقع پر کن خیالات کا اظہار کیا گیا جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز سے

وریام والا،حکیم محمد الیاس ناصر کو ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی حکیم عبدالقدوس جہانگیر کو ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب ہونے پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا حکیم چوہدری شاہد پرویز جٹ حکیم ملک محمد عرفان حکیم چوہدری احتشام جٹ حکیم میاں عثمان طاہر جنجوعہ نے دلی مبارکباد دی ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ حکیم شاہد پرویز جٹ نے کہا کہ ہمارے لیئے بڑی خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ اللہ نے انکو بے پناہ عزتوں سے نوازا ہے مگر ہم عرش والے رب سے دعا کرتے ہیں کہ کریم بادشاہ انہیں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں ہمت و جرات دے کہ غریب اور مستحق خاندانوں کو انکا حق دینے میں کامیاب ہوں بے.

شک یہ بہت بڑی ذمہ داری انکے کندھوں پر آن کھڑی ہوئی ہے جس میں غریب نادار بے بس لوگوں کے حق تقسیم کرنے کی اللہ نے ذمہ داری دی ہے ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ جل شانہ انہیں اپنے عہدے کا صحیح معنوں میں بلا تفریق استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مستحق خاندانوں تک انہیں انکا حق پہنچانے کی رسائی کا موقع فراہم کرے اطباء یونین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment