پاک فوج سے اظہار یکجتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی و سمینار کا انعقاد
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل کی خصوصی آمد اور خطاب
جھنگ سے حاجی منشاء اوڈ راجپوت سمیت 25 سے زائد افراد کی تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت کا اعلان
جھنگ ، پاک فوج سے اظہار یکجتی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آل پاکستان راجپوت اوڈ اتحاد اور تحریک جوانان پاکستان جھنگ کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی و سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر جھنگ سے آل پاکستان راجپوت اوڈ اتحاد کے مرکزی صدر حاجی منشاء نے سینئر نائب صدر منشاء سانگلہ ہل ،
جنرل سیکرٹری منصب علی ، نائب صدر امان اللہ انجم، نائب صدر منیر احمد، نائب صدر سرور موسی، نائب صدر بلال احمد اور نائب صدر حاجی عبدالغفار سمیت 25 سے زائد افراد کے نمائندوں کی حیثیت سے تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔
تقریب میں تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری میجر ساجد مجید ، جنرل سیکرٹری پنجاب عبدالستار ، کے پی کے صدر اکرام الدین ، ڈاکٹر نصرت علی ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری طارق محمود ، میڈیا کوآرڈینیٹر محمود الحسن اور کامران رشید سمیت ضلعی اور تحصیل نمائندگان نے شرکت کی ۔
اس موقع پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حمید گل نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، تحریک جوانان پاکستان واحد جماعت ہے جو حقیقت میں جوانوں پر مشتمل ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک پر تین تین بار حکومت کی لیکن ان کی کارکردگی صفر رہی ،
نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی نے اپنی ہی ریاست پر حملے شروع کر دیئے، پی ڈی ایم کی حکومت نے 16ماہ میں جو چاند چڑھائے وہ سب نے دیکھے، سیاستدانوں سے سوال ہے کہ اگر پاکستان میں غربت ہے تو آپ غریب کیوں نہیں؟ سیاستدانوں کی کرپشن کی وجہ سے آج ساڑھے نو کروڑ پاکستانی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،
عدلیہ سے گزارش ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شدت پسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں کرنے کی اجازت دے، 9مئی کے واقعات فوج اور عوام کو لڑانے کی سازش کرنے والوں کی خواہش کی تکمیل کی کوشش تھی، جھنگ آتے ہوئے میرے قافلے میں دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہمیں نیا یا پُرانا نہیں صرف قائد کا پاکستان چاہیے۔
رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +