جھنگ ,معذور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں درندے گرفتار ۔ تھانہ قادر پور کے علاقہ مریدہ کالونی شاہ جیونہ میں معذور خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر ڈی پی او ملک طارق محبوب ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او تھانہ قادر پور کے ہمراہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی.
معذور خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان اللہ دتہ اور عاصم علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پور کے علاقہ مریدہ کالونی شاہ جیونہ میں معذور خاتوں سے ذیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ ملزمان نے گھر میں گھس کر معذور خاتون کو ذیادتی کا نشانہ بنایا ۔
ڈی پی او ملک طارق محبوب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئی ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے اور ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ قادر پور کے ہمراہ متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور معذور خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان اللہ دتہ اور عاصم علی کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔
متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف کی دہانی کرواتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ملزمان کو سخت قانونی سزا دلوانے کیلئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سرکل کو کیس کی نگرانی اور رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +