جھنگ ،جھنگ کی محرومیوں کے خلاف جنگ لڑیں گے مولانا مسرورنواز جھنگوی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی127 مولانا مسرورنواز جھنگوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جھنگ کے الیکشن میں حصہ لینا جھنگ کی محرومیوں کے خاتمے واسطے ہے جو کہ فرقہ واریت اور لسانیت کے ساتھ وڈیرہ شاہی کا نتیجہ ہیں ۔
ہمارامقصد نوجوانوں کو انکے شہر جھنگ میں اچھا مستقبل دینا ہے ہمارے مطالبے ہمارے انتخابی منشور کی شکل دھار چکے ہیں ۔ہم جھنگ یونیورسٹی کی تعمیر وترقی اور لاہور کیمپس برائے خواتین کی بحالی کی کوشش کریں گے۔جھنگ میں ریلوے ٹرینوں کی بحالی واسطے محنت کی جائے گی ۔
اس کے علاوہ جھنگ کے سیوریج کی بحالی ۔جھنگ کے تمام روڈز کو ون وے کرنا اور جھنگ سٹی کی سیم نہر کو پختہ کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے مگر یہ سب دستیابی اسباب کی بنیاد پر ہے نا ہم جھوٹ بولتے ہیں نا جھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔
ہمارامقصد جھنگ کی تعمیر و ترقی واسطے کوشاں رہنا ہے جلد جھنگ کی عوام کو خوشخبری ملے گی اور اپنے وعدوں پر پورا اتروں گا انشاء اللہ ضلع جھنگ کی ترقی پر پورا کردار ادا کروں گا ۔۔رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +