شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ میں ڈاکو راج جاری، معروف صحافی وسیم حیدر سیال کو سر شام ہی تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بھاری نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ،تھانہ شورکوٹ سٹی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ،رپورٹ مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ (مہرریاض موھانہ) مقامی صحافی کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق وسیم حیدر سیال ممبر تحصیل پریس کلب شورکوٹ اپنی شاپ بند کرکے شام تقریباً 6:50 پر جھنگ روڈ نزد کوٹ مپال جا رہا تھا کہ اچانک 3 نامعلوم نقاب پوش نے اسے روکا اور پسٹل کے زور پر اس سے 22500 نقدی اور موٹر سائیکل چھين کر فرار ہو گئے-

فوری طور 15 پر کال کی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعد وسیم سیال کی درخواست پر مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment