جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) پنجاب بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی نہریں کب بند رہیں گی ،شیڈول جاری کردیا گیا، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

پنجاب میں نہروں کی بندش کا شیڈول جاری ۔۔۔۔
محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل 2023-24کے لئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔
ترجمان آبپاشی کے مطابق پنجاب کی مختلف سالانہ نہریں 26 دسمبر 2023 تا 30 جنوری 2024 تک بند رہیں گی ۔

شیڈول کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ شیڈول کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی
*لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال26 دسمبر 2023 سے 12جنوری2024 تک بند رہیں گی ۔

*قادر آباد بلوکی لنک کینال27 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہے گی ۔
*لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری تک بند رہیں گی
*اپرپاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری تک بند رہیں گی۔

*اپرجہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری ،
*لوئر چناب کینا، جھنگ برانچ 13 جنوری سے 30جنوری تک بند رہیں گی۔
*جھنگ برانچ 27 دسمبر سے 13 جنوری ،اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔

*اپر چناب کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری اور سنٹرل باری دو آب کینال 27دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی ۔
*تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری تک بند رہے گی
*تریموں بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 جنوری سے 27جنوری تک بند رہیں گی۔

*سدھنائی کینال اور سدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 جنوری سے 28 جنوری ،
*لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری تک بند رہے گی،
*لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری ،
*پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری بند رہیں گی

* تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی
۔اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب سالانہ نہروں میں بھل صفائی کرائے گا ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment