*جھنگ ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ کا بہت بڑا اقدام*
جھنگ میں ٹیپ بال کرکٹ بورڈ کا قیام عمل میں آ چکا ہے جس کے صدر شاہد امیر لدھیانہ، جنرل سیکرٹری سید اسد عباس بخاری اور نائب سیکرٹری سید شہباز رضوی ہیں۔ جھنگ کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جھنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور پہلی لیگ جھنگ سپر لیگ کے نام سے 28 دسمبر 2023 کو ہونے جا رہی ہے-
جسکا فائنل میچ 1 جنوری 2024 کو مائی ہیر کرکٹ گراونڈ میں ہو گا۔ جھنگ سپر لیگ میں 6 مختلف سپاونسرز نے جھنگ کے 2000 سے زائد کرکٹرز میں سے بہترین 90 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کو پلاٹینم گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں بزریعہ ڈرافٹنگ چنا گیا ہے۔ جھنگ کی بقیہ 3 تحصیلوں میں سے 6 بہترین کھلاڑی بھی اس لیگ میں پرفارم کریں گے۔
پلے آف میں 4 پاکستان اوپن پلئیرز بھی جھنگ سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔
صدر جھنگ کرکٹ بورڈ و جھنگ سپر لیگ شاہد امیر لدھیانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہہ اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو گراونڈ کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل اور انٹرنیٹ نے نئی نسل کو کھیلوں اور میدانوں سے دور کر دیا جس کی وجہ سے نوجوان نسل کی عملی زندگیوں میں سے ڈسپلن، مقابلہ کر کے جیتنے کی لگن اور ذہنی اور جسمانی مضبوطی کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔
یہ لیگ انشاءاللہ ہر دوسرے مہینے ہوا کرے گی اور آہستہ آہستہ ٹیموں کی تعداد بڑھا کر ضلع بھر کے کھلاڑیوں کو بھرپور ماحول مہیا کیا جائے گا۔
ہمارا مقصد کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو ڈسپلن سکھانا، مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا اور اپنی جیت کے لئیے مثبت مقابلہ سازی کرنا ہے۔
جنرل سیکرٹری سید اسد بخاری نے والدین کو اپیل کی کہہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کروائیں تا کہ بچے خود کو صحتمند رکھ سکیں۔
نائب سیکرٹری سید شہباز رضوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کرکٹ کے مواقع فراہم کئیے جائیں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +