احمد پور سیال :سوشل میڈیا میں بھی صحافتی اصولوں کو مد نظر رکھا جانا چاہیے، سوشل میڈیا ایک تیز ترین آگاہی صحافت کا درجہ اختیار کر چکا ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر گڑھ مہاراجہ پریس کلب ،معروف ماہر تعلیم و سینئر صحافی شیخ امتیاز احمد رحمانی نے نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال کے صدر ضیغم عباس عاجز کی درخواست پر احمد پور سیال آمد کے موقع پر کہی، مزید کیا کہا جانتے ہیں جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
سوشل میڈیا میں بھی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھا جانا چاہئے، شیخ امتیاز احمد رحمانی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ نے نیشنل پریس کلب تحصیل احمدپورسیال کادورہ کیا جس کی دعوت صدر پریس کلب ضیغم عباس عاجز نے دی تھی،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ امتیاز رحمانی نے کہا سوشل میڈیا ایک تیز ترین آگاہی صحافت کا درجہ اختیار کر چکا ہے، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے بھی بڑھ گیا ہے،

گلی کوچوں اور گلوبل حالات میں اس کی حیثیت مسلمہ ہے،البتہ اس سے وابستہ افراد کے لئے تعلیم یافتہ ہوناضروری ہے،صحافتی ورکشاپ اور تربیت سے ذمہ دارانہ صحافت اختیار کی جاسکتی ہے،اس موقع پر چیئرمین مہر جواد سیال اور محمد عباس بھی موجود تھے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment