*نواب سرفرازخان سیال نے مہر خالد محمود سرگانہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 128 کی حمایت کا اعلان کر دیا*
جھنگ ()
مہر خالد محمود سرگانہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 128اور ان کے بھائی مہرامجد سلیم سرگانہ کی
کوٹ عمر دراز آمد نواب سرفراز خان سیال اور ان کے بیٹے نواب عامر خان سیال سے مختلف سیاسی امور پر گفتگو کی مہر خالد محمود سرگانہ کا کہنا تھا وہ پہلے بھی اس حلقے سے منتخب ہوکر حلقہ کی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور اب پھر انشاءاللہ آپ سب بھائیوں کے تعاون سے ہمارا گروپ کامیاب ہوگا تعلیم ،صحت،روزگار انفراسٹرکچر ہمارے گروپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے-
ہمراہ مخدوم عون عباس قریشی، جعفرخان علیخنانہ سیال،ایڈوکیٹ تصور عباس علیخنانہ سیال عمران مجید کرتوانہ سیال سردول خان سیال مہر ظفر عباس قدیانہ،فخر اسلام گجر ملک قاضی،مہر الیاس گگڑانہ، مہر ولی خان گگڑانہ، مہر رجب سرگانہ،مہر ناصر ہندلانہ چیرمین،احمد نواز کوڈھن سمیت سرگانہ گروپ کے دیگر معزز ممبران بھی شامل تھے-
آخر میں
نواب سرفراز خان سیال کا کہنا تھا
انشاءاللہ مولا پنجتن پاک کے صدقے 8 فروری 2024 ہمارے گروپ کی کامیابی کا دن ہوگا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +