ڈکیتی راہزنی واقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث غلام عباس عرف باشی جنجیانہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ شورکوٹ سٹی میں پولیس مقابلہ میں ہلاک-
کرائم فائٹر پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کا پولیس افسران اور ملازمین پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ حسووالی یارے والا کے قریب پولیس مقابلہ شورکوٹ اور گردونواح ضلع خانیوال میں مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری دہشت کی علامت سمجھا جانے والا غلام عباس عرف باشی جنجیانہ سیال پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا –
یاد رہے کہ غلام عباس عرف باشی جنجیانہ نے کچھ دن قبل ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا ذیشان گل اور ایک اے ایس آئی کو بھی 25 پل پر ڈکیتی کرنے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا-
نواحی علاقہ حسووالی کے قریب موٹر سائیکل سوار چار مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ
پولیس کے جوابی ایکشن سے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کماد کی فصل میں چھپ گئے,پولیس-
ایس ایچ او سٹی فیصل رزاق نے بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کی قیادت کی،
مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی اندھ دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک، بقیہ فرار، دو موٹر سائیکل برآمد
ہلاک ہونے والے ملزم –
کی شناخت عباس عرف باسی کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی کے پچاس سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ہلاک ملزم نے شورکوٹ میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو نقصان پہنچایا،
ملزم وارداتوں کے ساتھ تک ٹاک پر بھی اسلحہ کی نمائشی ویڈیو لگاتا تھا-
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے شورکوٹ کے نواحی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن جاری ہے
فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ڈی پی او محمد راشد ہدایت-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +