جھنگ , ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے کی ہدایات کی روشنی میں فیملی پلاننگ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جھنگ نے رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے تعاون سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں محکمہ کے سلوگن”متوازن خاندان. . . خوشحال پاکستان”تعلیم یافتہ ماں۔۔۔۔تعلیم یافتہ معاشرہ” سلسلہ میں پتلی تماشہ کا انعقاد کیا ۔ اس پتلی تماشہ ورکشاپ کا مقصد طلباء و طالبات کو محضوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک پیغام کے طور پر پیش کیا گیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کس طرح ہمارے ملک کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے اور اس کے علاوہ بچیوں کی تعلیم ہمارے معاشرے کیلئے کس قدر اہمیت کی حامل ہے بیٹا ہو یا بیٹی دونوں کو معاشرے کا بہترین رکن بنانے کیلئے تعلیم بہت ضروری یے اس آگاہی ورکشاپ کے پروگرام میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جھنگ فیاض احمد چوہدری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سملی پروین،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ مہدی حیات علیانہ،انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ریحان خلیل،سوشل ایکٹیوسٹ اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول سمیت پروفیسرز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر رفیع پیر تھیٹر کے معروف آرٹسٹ اور فنکار مشتاق سندھی نے ہمراہ اپنی ٹیم کے محکمہ بہبود آبادی کے سلوگن کو مدنظر رکھتے ہوئے فیملی پلاننگ،متوازن خاندان،بڑھتی ہوئی آبادی سے معاشرتی مسائل اور ماں اور بچے کی صحت سمیت بچیوں کی تعلیم کی افادیت کے متعلق پتلی تماشہ کے زریعے بہترین میسج دیا جس سے ایسا پروگرام دیکھ کر طلباء و طالبات بہت لطف انداز بھی ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض احمد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شرح آبادی میں اضافہ اور تولیدی صحت کے متعلق عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں اور لوگوں میں تولیدی صحت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو اجاگر کریں ۔ خاندان کی صحت اور تعلیم سے قوم کھڑی ہوتی ہے جس سے پاکستان کو مزید صحت مند اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔سلمہ پروین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور بچوں کی صحت کا ضامن ہے ۔رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی