شورکوٹ (خالد شہزاد سے)تحصیل پریس کلب شورکوٹ کینٹ میں ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ 129 ایم پی اے چوہدری خالد غنی نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے 2013 میں نے کامیاب ہو کر شورکوٹ کینٹ اور شورکوٹ سٹی میں ترقیاتی کام کئے ہیں –
تحصیل پریس کلب شورکوٹ کینٹ میں ن لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ 129 ایم پی اے چوہدری خالد غنی نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور ہم اپنے ووٹروں اور سپورٹرز کو نسلوں سے جانتے ہیں ہم مطلبی نہیں ہم قدر کرنے والوں کی ہمیشہ قدر کرتے ہیں –
الحمدللہ ہمارے اسلاف کی محنتوں کا صلہ ہمیں غریب عوام سے آج بھی مل رہا ہے وہ ہم میں اور ہم ان میں آج بھی گھل مل جاتے ہیں ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں ہم ان شاءاللہ قریہ قریہ بستی گاؤں جاکر اپنے ووٹروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں یہ ہمارے ووٹرز نہیں بلکہ یہ ہمارے بزرگوں کے ساتھی دوست احباب بھائی اور ہمارے بزرگ ہیں-
جن کے پاس جا کر ہم ان سے دعا وصول کرتے ہیں میرا آپ سب حلقہ کی عوام سے وعدہ ہے اس بار بن کر میرا منشور تعلیم اور صحت کے مسائل کو حل کرنا ہے اور یونیورسٹیز کے کیپمس کو لے کے آنا ہے اور سڑکیں، سولنگ ، نالیوں اور جو عوام کی کام رہ گئے ہے انشاللہ تعالیٰ یہ تمام سہولیات فراہم کرو گا حلقہ کی محرومیاں ختم کرو گا سیاسی بیان نہیں عملی کام کرکے دکھاونگا ماضی میں بطورِ ایم پی اے رہ کر جو کام کئے ہے آپکی نظروں کے سامنے ہیں پنجاب بھر میں آپکی تحصیل میں ریکارڈ یافتہ کام ہوئے ہیں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +