جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ موک ایکسرسائز میں ضلع بھر سے سکیورٹی ادارے ، ریسکیو اینڈ ریلیف ایجنسیز شریک ہوئے، موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے فرضی حملے کو بروقت ناکام بنا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،ڈاکٹر انور علی جاوید بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ موک ایکسرسائز میں ضلع بھر سے سکیورٹی ادارے ، ریسکیو اینڈ ریلیف ایجنسیز شریک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر مختلف خطرات کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ، ایس ایچ او کوتوالی ، ایلیٹ فورس ، شاہین اسکواڈز ، سول ڈیفینس ، سکیورٹی ادارے اور ریسکیو اینڈ ریلیف ایجنسیز شریک ہوئے ۔ موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے فرضی حملے کو بروقت ناکام بنا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا –

اور بحفاظت انخلا ، محفوظ مقام پر منتقلی اور طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے مشقیں کی گئیں ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی درپیش صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کے معیار کا جائزہ لینے اور مختلف اداروں کے باہمی تعاون اور کسی بھی ایمرجنسی میں رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مشقیں ایمرجنسی صورتحال میں پولیس اور دیگر اداروں کو بروقت رسپانس کیلئے تیار رکھنے میں معاون ثابت ہونگی
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیو-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment