جھنگ ()حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ناصر سیال نے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کھاد کی طلب و رسد سمیت ریکارڈ اور کاشتکاروں میں سرکاری نرخ پرکھاد کی تقسیم کا جائزہ لیا۔
اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخ پر کھاد فراہم کی جا رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی زائد نرخوں پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +
۔۔۔٭٭٭۔۔۔