وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول کی انجمن تاجران وریام والا کے ساتھ میٹنگ ،بڑے دکانداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں، سیکورٹی گارڈ رکھنے سمیت دیگر امور زیر بحث آئے، اس موقع پر اے ایس آئی مہر مظہر گگڑانہ اور اے ایس آئی اعجاز سمیت انجمن تاجران وریام والا کے صدر پروفیسر طاہرمحمود جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری حاجی منیر احمد جٹ عاربی اور خازن شیخ نعمان حنیف بھی موجود تھے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

وریام والا،مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر مظہر گگڑانہ سیال اے ایس ائی اعجاز احمد اے ایس ائی نے انجمن تاجران وریام والا کی میٹنگ بلائی جس میں پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری شیخ نعمان احمد فنانس سیکرٹری قائم روڈ وریام اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی-

مہر اخلاق احمد نول کا کہنا تھا کہ پولیس اپکے جان ومال کی محافظ ہے اور دن رات سڑکوں آبادیوں اور محلوں میں گشت کرتے ہیں ماہ رمضان کی آمد امد ہے اپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ہمارا اور اپکا چولی دامن کا ساتھ ہے اپ نے اپنے رات کے چوکیداروں کو ایکٹیو کرنا ہے-

انکی تھانہ میں اسلحہ اور نام کی انٹری کروانی ہے ماہ صیام میں بازاروں اور دوکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے تو بڑی دوکان داروں کو چاہیئے کی اپنی سستی ختم کریں اور اپنی شاپس پر سیکورٹی گارڈ رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ رونما ہو-

ہمارا ذمہ داران سے میٹنگ کا مقصد افسران بالا ائی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کا پیغام اپ تک پہنچانا ہے بڑے دوکان داروں کو چاہیئے کہ اپنی دوکانوں پر کیمرے نصب کریں جن پر عمل درآمد کروانا اپکی ذمہ داری ہے قانون کی خلافِ ورزی کرنے والے قانونی شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے –

میں اور میری تفتیشی افسران اور جمشید احمد سیکورٹی آفیسر ان چیزوں کو گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں گے پھر کسی دوکاندار کو بولنے کا موقع نہیں ملے گا قانون سب کیلئے برابر ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment