شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کے چھٹے بیج کا آغاز . پروگرام میں مختلف کالج و یونیورسٹی کے طلباء شریک ہوئے ۔
ڈی پی او نے طلباء کو آئی جی پنجاب کے کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے جدید تصور سے آگاہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کے چھٹے بیج کا آغاز . پروگرام میں مختلف کالج و یونیورسٹی کے طلباء شریک ہوئے ۔ ڈی پی او نے طلباء کو آئی جی پنجاب کے کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے جدید تصور سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او نے پروگرام کے شرکاء کو پولیس ورکنگ کے حوالے سے بھی آگاہی دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد شہریوں اور پولیس کو ہمقدم کرنا اور جرائم پر قابو پانا ہے ۔
فرینڈز آف پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے آئی جی پولیس کا ویژنری اقدام ہے۔ پولیس اور شہریوں کے درمیان اشتراک کا عمل مزید موثر بنایا جارہا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو پولیس کا سفیر بنانا انسداد جرائم میں مددگار ثابت ہو گا ۔
ادارہ پولیس فرینڈز آف پولیس سے یہی امید رکھتا ہے کہ آپ بطور ذمہ دار شہری اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +