شورکوٹ (خالد شہزاد سے) مقامی معروف تاجر کے ساتھ تھانہ شورکوٹ پولیس کی جانب سے پولیس گردی کا واقع، تاجر کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج پر انجمن تاجران،وکلاء اور صحافتی برادری سراپا احتجاج، مبینہ طور پولیس کی جانب سے مقامی تاجر اور سماجی شخصیت حاجی محمدعتیق کے کاروباری مرکز پر اے ایس آئی نے پرائیویٹ گن مینوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، شہری کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور تاجر عتیق الرحمن سمیت دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

شورکوٹ (خالد شہزاد سے)شورکوٹ مقامی تاجر کے ساتھ تھانہ شورکوٹ پولیس کی جانب سے پولیس گردی کا واقع تاجر کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج پر انجمن تاجران،وکلاء اور صحافتی برادری سراپا احتجاج تھانہ شورکوٹ سٹی کے اے ایس آئی ملک منظر نے مقامی تاجر اور سماجی شخصیت حاجی محمدعتیق کے کاروباری مرکز پر پرائیویٹ گن مینوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا شہری کے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور تاجر عتیق الرحمن سمیت دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا-

اور تاجر عتیق الرحمن اور بیٹے پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کردیا واقع کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی فرضی کاروائی بے نقاب ہوگئی پولیس کی جانب سے غنڈہ کردی کرنے پر شورکوٹ سٹی کی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمدحسین تاج،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران حاجی محمدآصف، صدر بار ایسوسی ایشن سجاد حسین سیالوی،جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن حافظ قیصر محمود،صدر پریس کلب شورکوٹ رانا شاہد محمود،جنرل سیکرٹری پریس کلب شورکوٹ سہیل راحت،چیئرمین پریس کلب وممبرضلعی امن کمیٹی رائے ایازاکبر،صدر نیشنل پریس کلب غلام شبیرطاہر،صدر تحصیل پریس کلب حاجی ناصر جٹ،سابق صدر انجمن تاجران یوسف جھنگوی، نمائندہ سنو نیوز خالد شہزاد شورکوٹ تاجر برادری،وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے معزز تاجر کے ساتھ ہتک آمیز رویے اور تھانہ شورکوٹ پولیس کی جانب سے معزز کاروباری شخصیت کے خلاف جھوٹے مقدمے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں-

ڈی پی او جھنگ اور پولیس کے اعلیٰ حکام واقع کے متعلق فوری طور پر نوٹس لیں اور جھوٹے اور فرضی مقدمے کو فوری طور پر خارج کیا جائے انہوں نے کہاکہ اگرواقع میں ملوث اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے قانونی کاروائی نہ کرنے کی صورت میں انجمن تاجران،وکلاء برادری اور صحافتی تنظیمیں تحصیل بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیں گے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی تک دھرنا بھی دیں گے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment