جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) انمول ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات کا انعقاد، طلبہ طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد میں شرکت، طلبہ نے حمد ،نعتیں، تقاریر ،ٹیبلو اور رنگا رنگ کے پروگرام پیش کئے، اس تقریب ےسی ای او ایجوکیشن جھنگ ڈی ای او سیکنڈری سمیت دیگر افسران و ماہر تعلیم بھی موجود تھے، رپورٹ شیخ عرفان حیدر ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

ایک نجی سکول انمول ایجوکیشن سسٹم میں ایک سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات منعقد ہوئی
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
جس میں طلبہ طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
طلبہ نے حمد ،نعتیں، تقاریر ،ٹیبلو اور رنگا رنگ کے پروگرام پیش کیے-

حاضرین نے بچوں کی ان صلاحیتوں کو سراہا
ملک محمد سرور سی ای او ایجوکیشن جھنگ ظفر اقبال حیدری ڈی ای او سکینڈری غلام جیلانی ڈی ای او ایلیمنٹری مہر محمد آصف ڈپٹی ڈی ای او مہر اصغر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ظفر گجر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین جھنگ ،مہر دل شیر علی،ملک اشفاق علی،محمد زاہد سیالوی اکاؤنٹنٹ آفیسر، مہر محمد فیاض سیال صدر پنجاب ٹیچر یونین اور عبدالرزاق قادری سٹی صدر پی ٹی یو،شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی-

اور ان تمام خصوصی مہمانان گرامی نے ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر طلبہ میں اسناد شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے محترمہ مہوش
عارف ڈپٹی ڈی ای او جھنگ نے سکول کے سٹاف میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر شیلڈز تقسیم کیں۔

ملک محمد سرور ceo اور ظفر اقبال حیدری deo نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں انمول ایجوکیشن سسٹم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے وہاں ان کی ہم نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے کر انھیں کامیاب شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-

سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک عمر حیات حسام نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین نے سکول کی کارکردگی پیش کی تمام شرکاء والدین اور محکمہ تعلیم کے افسران کا شکریہ ادا کیا
پروگرام کے اختتام پر ملک عمر حیات نے تمام مہمانوں کے لیے خدمت کام دہن کا اہتمام کیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment