جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے رواں ماہ 6بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑکرنہ صرف ایف آئی آرزدرج کروائیں بلکہ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیئے، گزشتہ روز چیئرمین ہائیڈروپاوریونین وانچارج ٹاسک فورس ٹیم سب ڈویثرن کھیوہ مہرصفدر نوازشاکرڈب نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاایس ای فیسکو جھنگ شیخ مدثر علی کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ،اس سلسلہ میں مزید کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر مہر خالد وجھلانہ سینئر کرائم رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ۔کرائم رپورٹر۔ فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے رواں ماہ 6بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑکرنہ صرف ایف آئی آرزدرج کروائیں بلکہ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیئے گزشتہ روز چیئرمین ہائیڈروپاوریونین وانچارج ٹاسک فورس ٹیم سب ڈویثرن کھیوہ مہرصفدر نوازشاکرڈب نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا.

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرفیسکوفیصل آبادمحمدعامرخان پنوں کےویثرن کے مطابق ایس ای فیسکوسرکل جھنگ شیخ مدثرعلی کے احکامات کی روشنی میں ایکسیئن فیسکوفسٹ ملک لیاقت علی اعوان کی ہدایات پرایس ڈی او فیسکوسب ڈویثرن کھیوہ محمد اسماعیل خالدقریشی کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کے انچارج ذونل چیئرمین ہائیڈروپاوریونین ومیٹر انسپکٹر مہرصفدر نوازشاکرڈب ٹیم ممبران مہرمحمدارشد سمور محمد فاروق نےدن رات ایک کرکےشنٹ سسٹم کے تحت چلنے والے 3بجلی چوروں کو3 ڈائریکٹ سپلائی چلانے والوں کوبھی دھر لیا.

جن کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرواکر ساتھ بھاری جرمانے بھی کیئے اس موقع پر ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کے انچارج ذونل چیئرمین ہائیڈروپاوریونین ومیٹر انسپکٹر مہرصفدر نوازشاکرڈب نے میڈیا ٹیم سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےآفیسران سی ای او۔ایس ای ۔ ایکسیئن فسٹ اور ایس ڈی او کےسخت احکامات ہیں کہ بجلی چورکتناہی بااثرکیوں نہ ہو کاروائی کریں ہمارے ساتھ کئ بار ایس ڈی او محمد اسماعیل خالدقریشی بھی ہوتے ہیں.

رات کو جب ہم چھاپہ مارتے ہیں تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کے احکامات کےتحت متعلقہ پولیس رابطہ میں ہوتی ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنےکی صورت میں ہم بلاسکیں مزیدان کاکہناتھاکہ بجلی چوروں کو کٹہرے میں لاناہماری اولین ترجیح میں شامل ہے بجلی چوروں کو پکڑ کرہم فی الفور کاروائی کرلیتے ہیں تاکہ کوئی بھی سفارش آنےسےپہلے کاروائی مکمل ہو جائے

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment