جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس سرگرم عمل، ڈی پی اومحمد راشد ہدایت کے احکامات پر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اپنے بچاؤ کیلئے یونیورسٹی آف جھنگ میں طلباء و طالبات کو سیلف ڈیفنس کی تربیت فراہم کی گئی ۔ ترجمان جھنگ پولیس عرفان حیدر ، ایلیٹ فورس انچارج سب انسپکٹر علی ثقلین اور لیڈی سب انسپکٹر فضہ رخ فاطمہ نے سیلف ڈیفینس کی مختلف تیکنیک سے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا، سیلف ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنے سے طالبات کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر زیشان حیدر سیال ،جاوید اقبال ملاح،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ(ذیشان حیدرسیال) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس سرگرم عمل ہے۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اپنے بچاؤ کیلئے یونیورسٹی آف جھنگ میں طلباء و طالبات کو سیلف ڈیفنس کی تربیت فراہم کی گئی ۔ ترجمان جھنگ پولیس عرفان حیدر ، ایلیٹ فورس انچارج سب انسپکٹر علی ثقلین اور لیڈی سب انسپکٹر فضہ رخ فاطمہ نے سیلف ڈیفینس کی مختلف تیکنیک سے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر یونیورسٹی آف جھنگ کی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے سیلف ڈیفنس کی تکنیکس کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں طلباء و طالبات کو سیلف ڈیفنس، ہراسمنٹ کے دفاع، جزباتی و نفسیاتی استحصال کے حوالے سے دفاعی رویوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال اور خواتین کے خلاف وائلنس اور جنسی ہراسگی سے نمٹنے کیلئے سیلف ڈیفنس کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

سیلف ڈیفینس کی تکنیک کو اپناتے ہوئے کسی بھی غیر متوقع صورتحال اور ہراسگی کی صورت میں خواتین باآسانی اپنا بچاؤ اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ہمت پیدا کر سکتی ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو سیلف ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا لازمی ہے جس سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت بھی پیدا ہوگی ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment