شورکوٹ(خالد شہزاد سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شورکوٹ کے جنگلات میں شجرکاری مہم کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج شور کوٹ کینٹ نے سینکڑوں طالبات کے ہمراہ جنگلات میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا، خصوصی شجرکاری مہم کو خواتین کے عالمی دن سے منسوب کیا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ(خالد شہزاد سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شورکوٹ کے جنگلات میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج شور کوٹ کینٹ نے شرکت کی اور سینکڑوں طالبات کے ہمراہ جنگلات میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ،طالبات نے جنگلات میں 36 ہزار سے زائد درخت لگائے ہیں خصوصی شجرکاری مہم کو خواتین کے عالمی دن سے منسوب کیا گیا-

خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں شجرکاری صحت مند ماحول کے لئے نہایت ضروری ہے، صاف ستھرا پنجاب کے تحت بھی تحصیل بھر میں شجرکاری کی جارہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل کا کہنا تھا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکے خوبصورت بناتے ہیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment