جھنگ ( شیخ غلام مصطفٰی ) چک نمبر 257 ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں شادی کی تقریب میں قریبی عزیز کے اتفاقیہ فائر کے نتیجے میں شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس ، ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کیلئے چار گھنٹے کا الٹی میٹم ۔ پولیس تھانہ موچی والا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت فوری گرفتار کرلیا
۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 257 ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں شادی کی تقریب میں قریبی عزیز کے اتفاقیہ فائر سے انیس نامی شہری زخمی ہوا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس یچ او تھانہ موچی والا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔ مضروب کو برائے علاج ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کو 4 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ۔ پولیس تھانہ موچی والا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت فوری گرفتار کرلیا ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خکاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ