شورکوٹ (میاں عثمان علی) رئیس اعظم محرم سیال محمد طاہر عباس بھروآنہ کی کوششوں سے یونین کونسل نمبر 49 کو محرم سیال میں شفٹ کروانے اور اپنی قیمتی زمین یونین کونسل کے نام کروانے پر اہالیان علاقہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ،رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا گیا ھے کہ یونین کونسل مزکورہ کو جلد تعمیر کیا جائے

ہم جناب محترم طاہر عباس بھروآنہ رئیس آف محرم سیال تحصیل شورکوٹ جھنگ کو دفتر یونین کونسل 49 محرم سیال میں شفٹ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یونین کونسل 49 محرم سیال کی بلڈنگ کیلے 5 مرلہ زمین یونین کونسل کے نام انتقال کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں-

اور محترم جناب کرنل غضنفر عباس قریشی صاحب MPA PP 128 اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یونین کونسل 49 کی بلڈنگ کی تعمیر شروع کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری فرمائیں۔ اہلیان علاقہ یونین کونسل 49 محرم سیال تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment