جھنگ علاقہ تھانہ وریام میں لڑائی جھگڑے کے دوران عورت کو فائر لگنے کا معاملہ ، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے فوری نوٹس پر تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق قائم بھروانہ علاقہ تھانہ وریام میں عبدالرشید ولد گوہر علی قوم جٹ سکنہ سعیدآباد موضع قائم بھروانہ کا بشیر ولد غلام علی قوم شرنائی بھٹی سکنہ قائم بھروانہ کے درمیان دوکانوں کا تنازع چل رہا تھا،
جس پر عبدالرشید، ارسلان اور احمداحسن وغیرہ نے ہمراہ 7/8 نامعلوم ملزمان نے دکانوں پر قبضہ کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی جس پر زبیدہ بی بی زوجہ زوار حسین قوم بھٹی بعمر60/62 سال بائیں ہاتھ پر فائر لگنے سے زخمی ہو گئی۔
فیاض بی بی ذوجہ اقبال حسین بعمر40/45سال قوم بھٹی سکنہ قائم بھروانہ سر میں پسٹل کا بٹ لگنے سے معمولی زخمی جبکہ امبرین شاہدہ زوجہ فرحت حسین معمولی زخمی ہوئی، تھانہ وریام والا پولیس نے بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان عبدالرشید ۔ارسلان۔احمد حسن کو موقع سے گرفتار کرلیا،
ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی.