جھنگ (عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف ) حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 کے تحت صارفین کو ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری ریٹس پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں-
جن کے ممبران یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری اشیاء خوردونوش کی سرکاری ریٹس پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ صارفین تک ریلیف پہنچ سکے ۔ اس حوالے سے سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر ایم این اے الحاج محمد یعقوب شیخ نے ایوب چوک اور گوجرہ روڈ یوٹیلیٹی اسٹورز کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ریجنل منیجر شیخ محمد امجد ، ایریا منیجر چوہدری محمد خالد ، ایریا منیجر ظفر دوکہ ، صدر یونین آف جرنلسٹس پریس کلب جھنگ شریف طاہر ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن کنور محمد علی، ضلعی صدر پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل عرفان حیدر سیال ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ملک محمود الحسن ، اظہر اقبال انچارج سٹور ایوب چوک، شیخ آفتاب انچارج گوجرہ روڈ آفتاب احمد چدھڑ ، سابق چیئرمین بیت المال ریاض عشرت بھٹی اور چوہدری سلطان محمود بھی ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الحاج محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں صارفین کو مختلف اشیاء پر ساڑھے بارہ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جو ایک اچھا اقدام ہے جس سے پاکستانی عوام کو ماہ رمضان المبارک میں ریلیف ملا ہے اور یہ ریلیف ایسے تمام خواتین و حضرات کیلئے ہے جو رجسٹرڈ ہیں وہ اہل ہیں ۔
ریجنل منیجر شیخ محمد امجد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ جھنگ کی عوام کو اسان اور شفاف طریقے سے سبسدائیز آٹا 648 روپے پر فراہم کیا جا رہا ہے جسکے لیے شہر بھر میں 4 موبائل وین مختلف جگہ پر موجود ہیں اور نیا شہر میں ماڈل بازار اور دارالسکینہ روڈ دو جگہ پر اسٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ