جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈپٹی کمشنر جھنگ وچیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ(جیٹ) محمد عمیر نے بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعدپہلی بار جیٹ کے زیرانتظام چلنے والے شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج جھنگ کاباضابطہ تفصیلی دورہ کیا، شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر جھنگ ، رپورٹ شہزاد احمد سلیمی سینئر صحافی ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

پریس ریلیز(23 مارچ 2024)
شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جا ئیں گی،ڈپٹی کمشنر
جھنگ   (             ):ڈپٹی کمشنر جھنگ وچیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ(جیٹ) محمد عمیر نے بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعدپہلی بار جیٹ کے زیرانتظام چلنے والے شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج جھنگ کاباضابطہ تفصیلی دورہ کیا۔

چناب کالج پہنچنے پر پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی نے ان کااستقبال کیا جبکہ اس موقع پر وائس پرنسپل،تمام بوائز ٹیچنگ سیکشنزکے ہیڈ ماسٹرز اور گرلز سیکشنز کی ہیڈ مسٹریسز سمیت انتظامی حکام و سینئر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جیٹ نے کیمبرج پرائمری ونگ، ہارس رائیڈنگ سکول، ایکویٹک سنٹر، ملٹی پرپز ہال، لائبریری، کمیٹی روم اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

اپنے افتتاحی وزٹ کے دوران وہ پرشکوہ مسجد میں بھی گئے اور وہاں طلبا کے ساتھ نماز اداکی۔ انہوں نے چناب کالج میں دستیاب و فراہم کردہ تمام میجر فسیلیٹیز اور خصوصاً ٹرانسپورٹ سیکشن کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین جیٹ و ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کو پرنسپل کی جانب سے کالج کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کالج کے ذہین طلبا و طالبات بورڈز کے امتحانات میں شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور فیصل آباد بورڈ کے حالیہ ہائر سیکنڈری و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی روشنی میں چناب کالج کے درجنوں شائننگ سٹارزمختلف پوزیشنز اورگزشتہ ماہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ جناح میڈیکل کالج سمیت دیگر میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں میرٹ پر داخلے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،

اسی طرح میٹرک و دیگر بورڈ امتحانات میں بھی چناب کالج کے طلبا و طالبات نے نمایاں و شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہی نہیں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں اور ہر قسم کی سپورٹس میں بھی ملکی، صوبائی، ڈویژنل و ضلعی سطح پربھی کالج کے طلبا و طالبات کسی سے پیچھے نہیں رہے –

اور انہوں نے بہت سے ایوارڈز و پوزیشنز اپنے نام کی ہیں۔ اس دوران چیئرمین جیٹ کو کالج میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے پروگرامز کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ پرنسپل نے بتایا کہ ادارہ کی مثالی کارکردگی اور تعمیر وترقی میں یہاں کے انتہائی محنتی، تجربہ کار،فرض شناس و ہائلی کوالیفائیڈاساتذہ کرام بھی اپنابھرپورمثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جھنگ جیسے شہر میں چناب کالج جیسے انتہائی شاندارتعلیمی ادارے کے قیام کو علاقہ کے عوام کیلئے بہت بڑی نعمت قرار دیا اور کہا کہ اس ادارہ میں فراہم کردہ سہولیات اور یہاں کا ماحول ایچی سن اور صادق پبلک سمیت کسی بھی بڑے ادارہ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاندار تعلیمی روایات کے حامل ادارے چناب کالج کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جا ئیں گی۔انہوں نے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی کی ادارہ ہذا کیلئے بہترین خدمات اور شبانہ روز کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص و محنتی ٹیم لیڈر کسی بھی ادارہ کیلئے اللہ کریم کی بڑی نعمت ہوتا ہے۔

انہوں نے کالج انتظامیہ اور طلبا و طالبات کی جانب سے شروع کی گئی مثالی شجر کاری مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کریم چناب کالج جھنگ کو مزید دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے۔ انہوں نے حالیہ امتحانات میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے طلباوطالبات، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکبا پیش کرنے سمیت ادارہ کی مزید بہتری کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔
######

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment