جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) جھنگ پولیس کا پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن، علاقہ تھانہ سٹی سے ایس ایچ او تھانہ شاہد امیر قادری کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران پتنگ ساز فیکٹری برآمد، ہزاروں پتنگوں، کیمیکل ڈوروں اور دیگر سازوسامان سمیت 5 پتنگ ساز گرفتار کر لیے گئے، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ( شیخ غلام مصطفٰی ) وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں جھنگ پولیس ریجن فیصل آباد پتنگ بازی کی روک تھام کےلئے پوری طرح متحرک ہے، علاقہ تھانہ سٹی سے کاروائی کے دوران پتنگ ساز فیکٹری برآمد، ہزاروں پتنگوں، کیمیکل ڈوروں اور دیگر سازوسامان سمیت 5 پتنگ ساز گرفتار کر لیے گئے۔۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے ایس ایچ اووز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں شریک تمام لوگوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ کسی جانی نقصان کی صورت میں ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسی جان لیوا سرگرمی میں ملوث ہونے سے روکیں۔

انہوں نے پولیس فورس کو احکامات جاری کئے کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے اور پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment