شورکوٹ -تحصیل انتظامیہ شورکوٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر چناب کالج شورکوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل ، ڈی ایس پی مہر حیات سرگانہ ،دیگر افسران، کالج کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان, شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 23 مارچ کا عہد وطن عزیز کی ترقی کے عہد کا دن ہے۔ارض وطن کو درپیش مسائل کا حل قومی یکجہتی میں ہے۔یوم پاکستان ہمیں نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی بڑی نعمت ہے، نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئیے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ