جھنگ کی بہادر خاتون۔
یوسف شاہ روڈ نزد چوہدری ملک پوائنٹ کے ساتھ چوہدری اکرام صاحب کی سپرے ایجنسی کے بالکل سامنے ایک خاتون گھر میں بنائی ہوئی بریانی فروخت کرتی ہیں۔ کل ان سے گفتگو کرنے کا موقع ملا ، انکے خاوند وفات پا چکے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے گھر میں ہی مختلف قسم کے سالن وغیرہ بنا کر مختلف محلہ جات اور مختلف گھروں میں فروخت کرتی تھیں لیکن ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے انکی سیل میں کمی آئی تو وہ ہمت کر کے یوسف شاہ روڈ پر ایک کاؤنٹر لگا کر بریانی فروخت کرنے لگیں ۔
جھنگ کے مخصوص ” حالات ” میں انکا یوں برلب سڑک بیٹھ کر حلال کی روزی کمانا بہادری سے کم نہیں ۔ آپ سب دوست ان سے خریداری ضرور کریں چاہے 100 روپے کی چھوٹی پلیٹ گھر لے جائیں اور افطار کے سامان میں شامل کریں یا ان سے خرید کر کسی روزہ دار کو افطاری کیلئے دے دیں ۔
اس ماہ مقدس میں اس بہادر خاتون کی مدد کرنے کا یہ اچھا انداز ہو گا جس سے آپکی جانب سے نیکی بھی ہو جائے گی اور اس بہادر خاتون کی حوصلہ افزائی بھی ہو جائے گی ۔
شکریہ۔
محمد ریاض شاہد
ممبر پریس کلب جھنگ
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ