جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی ہدایت پر فوارہ چوک جھنگ میں قتل ہونے والی مہوش بلوچ سمیت تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں قتل ہونے والی ساجدہ نصرت کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، دونوں خواتین کے قتلوں میں حقیقی بھائی سمیت سوتیلا بھائی بھی شامل

جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی نے مقتولہ مہوش کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا۔ مقتولہ مہوش کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار جبکہ چک نمبر 268 ج ب علاقہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ہونے ساجدہ نصرت کو قتل کرنے والے مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 26 مارچ کو فوارا چوک پر مہوش بی بی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس بروئے کار لاتے ہوئے مہوش بی بی کے قتل میں ملوث اسکے سوتیلے بھائی سیف اللہ اور حقیقی بھائی علی عرفان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ۔وجہ عناد یہ کہ مقتولہ مہوش کی شادی کے بعد شروع ہونے والی گھریلو ناچاکی کی وجہ سے اسکے والد محرم خان نے اسکی والدہ رضیہ بی بی کو قتل کیا ، مقتولہ مہوش کے شوہر نے مقتولہ کے سوتیلے بھائی حیات اللہ کو قتل کیا ۔

بعد ازاں مہوش کے بھائی امان اللہ نے اسکے شوہر کے بھائی مظہر کو قتل کر دیا ۔ مقتولہ مہوش نے اپنی والدہ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اپنے والد محرم کو قتل کروایا ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کر

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment