جھنگ () وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کی تیاریاں مکمل،ڈی پی او جھنگ کی واپڈا حکام سے میٹنگ، بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ڈی پی او نے واپڈا حکام سے میٹنگ کے دوران بجلی چوروں کے خلاف سخت قانونی ایکشن کیلئے پولیس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بجلی چوروں سے نمٹنے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی دی گئی ہیں۔بجلی چوری کے معاملات میں زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے گی، ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کیساتھ ملکر بجلی چوروں کا صفایا کیا جائے گا
، انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سے متعلق زیر تفتیش مقدمات کی چالان جلد مکمل کرکے پولکام پر اپڈیٹ کئے جائیں۔
ڈی پی او نے مزید واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +